بیدر کا نوجوان محمد حارث سومائیرنے سیول سرویس امتحان میں 270واں رینک حاصل کیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بیدر:۔ بیدر کے نوجوان محمد حارث سومائیرے یو پی ایس سی امتحان کامیاب کرتے ہوئے 270رینک حاصل کیاہے۔ مارچ 97کو بیدر کے قدیم شہر میں پیداہوئے محمد حارث سومائیر نے ایل کے جی اور یوکے جی ائرفورس اسکول بیدرمیں پڑھا۔ اول تادوم کیندر ودیالیہ بیدر سے تعلیم حاصل کی۔ پی یوسی اول اور دوم حیدرآباد کے سری چیتنیا کالج سے نکالا۔ بعدازاں کمپیوٹرسائنس سے بنگلور کے رامیا کالج میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ پہلی دفعہ انھوں نے UPSCامتحان دیالیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ دوسری دفعہ 2019میں امتحان دیا اور نتیجہ میں 270رینک حاصل کیا۔ ان کے والد محمد نعیم الدین سابق ہوم گارڈ کمانڈنٹ بیدر نے بتایاکہ محمد حارث سومائیر نے بغیر کوچنگ کے یوپی ایس سی کامیاب کیاہے۔ انہیں ان کے بڑے بھائی محمد ندیم الدین IPSکی رہنمائی حاصل تھی لیکن کسی بھی ادارے سے انھوں نے کوچنگ نہیں لی۔ ملت کے اس نوجوان سے امید ہے کہ وہ دیگر نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بنیں گے ۔