بی جے پی اور آرایس ایس طالبانی بن چکے ہیں: سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
باگلکوٹ: (انقلاب نیوزبیورو):۔آرایس ایس اور بی جے پی میں انسانیت ہی نہیں ہے ۔ طالبان کی طرح انکا کردار ہوتا جارہا ہے۔ اس بات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا ہے۔ انہوں نے باگلکوٹ ضلع کے بادامی اسمبلی حلقے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح طالبان میں انسانیت اورتہذیب نہیںہے۔اسی طرح سے آر ایس ایس اور بی جے پی میں تہذیب نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کو جمہوریت اور دستور پر یقین نہیں ہے انہیں طالبان کہا جاتا ہے۔ اسی طرح بی جے پی اورآرایس ایس کوبھی جمہوریت پر یقین نہیں اسلئے انہیں طالبانی تہذیب کے علمبردار کہا جائیگا ۔ انہوں نے رکن اسمبلی سٹی ٹی روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سی ٹی روی سے سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت کی آزادی میں آرایس ایس کا کوئی رول نہیں رہا آزادی مہاتما گاندھی، بال گنگادھرتلک اور جواہر لال نہرو سے ملی ہے۔ نہ کے نتھو رام گوڈسےاور ساورکرمجاہد آزادی ہیں۔ بی جے پی تاریخ سے نا واقف ہے، اگر واقعی میں بی جے پی اپنے آپ کو دیش بھگت کہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنے مجاہدین آزادی کی فہرست جاری کریں۔