دومہینوں میں آن لائن جوے پر لگے لگی پابندی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: (انقلاب نیوزبیورو):۔آن لائن جوےکو قابو میں لانے کیلئے کرناٹکا حکومت نے جس نئے قانون کو عمل میں لایا ہے اسے اگلے دومہینوں میں جاری کیا جائیگا۔ اس بات کا اظہار وزیر داخلہ ارگاگیانیندرا نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ودھان منڈل کے دونوں ایوانوں میں آن لائن جوے کے قانون کو منظوری مل چکی ہےاور جلد ہی اس قانون کو نافذکیا جائیگا۔ اس مسودے کو ریاستی گورنر کی منظوری کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ انکی منظوری ملتے ہیں یہ مسودہ قانون بن جائیگا۔ مسودے کے تعلق سے اعتراضات درج کروانے کیلئے مہلت دی گئی ہے۔ جلد ہی یہ کام بھی مکمل ہوجائیگا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ جوئے بازی سے کئی گھر تباہ وبرباد ہوگئے ہیں۔ نوجوانوں کو بری لت پڑرہی ہے۔ سماج کو بہتر بنانے کیلئے انسداد آن لائن جوا بازی قانون کو جاری کیا جارہا ہے۔ آن لائن جوا اور آن لائن بیٹنگ کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ جو لوگ اس جوے بازی میں ملوث رہیںگے انہیں کم سے کم ایک سال تک کی سزا دی جائیگی۔