رمیش جارکیہولی فحش سی ڈی معاملہ: ایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل کے خلاف دائر عرضی پر سماعت ملتوی 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی کی عریاں سی ڈی معاملہ کی تحقیق کے لئے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دئے جانے کی قانونی حیثیت کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کو 7اکتوبر تک ملتوی کردیا۔اطلاع کے مطابق رمیش جارکی ہولی کی عریاں سی ڈی کے معاملہ کے تحت داخل دو شکایات کی تحقیق ایس آئی ڈی تحقیقاتی ٹیم نے مکمل کرلی ہے اور حتمی رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے کبن پارک پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے تعلق سے کوئی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ”بی“رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہنی ٹراپ کے الزام کے تحت رمیش جارکی ہولی کی جانب سے سداشیوانگر پولیس اسٹیشن میں داخل معاملہ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے ایس آئی ٹی پولیس نے تیاری کی ہے،لیکن ایس آئی ٹی تحقیقاتی ٹیم پر اعتراض کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی نے مفادعامہ عرضی داخل کی ہے جس کی سماعت ہائی کورٹ بنچ میں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی تحقیق مکمل نہ کرتے ہوئے حتمی رپورٹ پیش کرنے اجازت دینے حکومت کے اوڈکیٹ نے ہائی کورٹ سے گزارش کی جس پر اعتراض کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی وکیل اندرا جئے سنگھ نے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دئے جانے کے تعلق سے وزیر داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کئے جانے کی اطلاع دی۔انہوں نے بنچ کو بتایا کہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کے دوران رہنما ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا ہے اور ایس آئی ٹی کے سربراہ کی غیر موجودگی میں تحقیق کی گئی ہے اس لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ اڈوکیٹ کی جرح سننے کے بعد بنچ نے عرضی پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔