چنگیری:(انقلاب نیوزبیورو):۔ تعلق کے سنتے بنور میں ڈپٹی تحصیلداراور دیور ہلی ہوبلی ڈپٹی تحصیلدار دفتر کے روبرو کرناٹکا راجیا ریئتا سنگھا کی جانب سے احتجاج کیا گیا ڈپٹی تحصیلدار سنتے بنور ہوبلی منجپا اور سکینڈ ہوبلی دیور ہلی ڈپٹی تحصلیدار مالتی ساتھ میں ریونیوانسپکٹر چندرپا بھی کے ذریعہ حکومت کو ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے مانگ کی گئی اس سے پہلے جو بغیر حکم سروئے ہوا ہے اُنہیں فوری حق پتر دیا جائے اور داخل فارم 57 عرضیوں پر فوری سروئے کرایا جائے ، کسانوں کی فصلون کو مناسب قیمت مقرر کئے جانے کی مانگ کی گئی ۔اس موقع پر ریئتا سنگھا تعلق صدر روئی کمار ،سکریٹری اُمیش ،دیورہلی ہوبلی صدر سُریش،شیونا ملاپور،منجو کوگلور، وغیرہ شریک رہے۔
