شیموگہ:۔کرناٹکا حکومت کے احکامات کے مطابق شیموگہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے کوویڈ19 کے مدِنظر رمضان کے دوران مسلمانوںکیلئے خاص گائڈ لائنس جاری کئے ہیں ، جس کے مطابق کنٹمنٹ زون میں موجود مسجدوں کو بند رکھنا ہوگا۔اس کے علاوہ نماز کیلئے کوئی پابندی نہیں رہےگی ،البتہ دیگر سرگرمیاں جیسے افطار پارٹیاں،سحری کی دعوتیں، بازار لگانا وغیرہ ممنوع قرار دیاگیا ہے ۔اسی طرح سے کہاگیا ہے کہ نماز سے محض پانچ منٹ قبل مسجدوںکے دروازے کھولے جائیں،نمازی گھر سے آتے ہوئے ہی وضو بناکر آئیںاور مسجدکے بیت الخلائوں کا استعمال نہ کریں۔جو مسجدیں کنٹنمنٹ زون میں رہیں گے وہاں پر مسجد کو بند کر نا ہو گا ، 60 سال سے زائد عمرکے افراد ،بیماراور حاملہ خواتین کے علاوہ بچوں کو گھروںمیں نماز پڑھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔نمازمیں جو قطار ہوگی وہ6فٹ کی دوری پر ہونی چاہیے،ضرورت پڑھنے پر دو جماعتوں کا اہتمام کرناہوگااور اگر ضرورت پڑے تو مسجدکے باہر بھی سوشل ڈسٹنس کے ساتھ نمازاداکی جاسکتی ہے۔مسجدکی لائبریری اوردرس وتدریس کیلئے گنجائش نہیں ہوگی،اجتماعی قرآن خوانی اور اجتماعات کیلئے بھی پابندی رہے گی۔افطارکا اہتمام گھروںمیں ہی کرناہوگا،کسی بھی حال میں مسجدوںمیں افطاری نہیں کرنی ہوگی ۔ کوویڈ19 قوانین کے مطابق ہی تراویح کی نماز ادا کرنی ہوگی، مسجدوںمیں لگائے جانے والے تولیے،ٹوپیاں اور قالین کو ہٹاناہوگا ۔ نماز کوآنے والے مصلیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مصافحہ اور گلے ملنے کے عمل کو رد کریں۔نماز کو آنے والے مصلیوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فرض نمازوںکیلئے مسجدیں آئیں، سُنت نمازوںکیلئے گھروںمیں ہی اہتمام کریں۔نماز کیلئے درکار جائے نماز(مصلہ) اپنے ساتھ لیکر آئیں۔ماسک لازمی طور پر لاناہو گا ۔ نمازکے بعد گروہی شکل میں رُکنا ممنوع قراردیا گیا ہے ۔ کھانسی اور چھینک کے مریضوں کیلئے مسجدمیں داخلہ ممنوع رہے گا ۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت بخار کی جانچ کرنی ہوگی اور اگر کسی کو سردی کھانسی اور گلے کی تکلیف کی شکایت ہوتو انہیں مسجدمیںداخلے کی اجازت نہ دی جائے ۔مسجد میں کوروناکے تعلق سے بیداری لانے والے پوسٹرس چسپاں کئے جائیں ۔ مسجد میں سا ئنائٹیزر ، صابن اور ہیانڈ واش لکویڈ کا انتظام کیاجا ئے ۔ مسجدمیںآنے اور جانے کیلئے علیحدہ انتظام کیا جائے۔ہر نمازکے بعد مسجدمیں سائناٹیزیشن کیا جائے ۔ تمام نمازوں کو محدود وقت میں ختم کیاجائے۔
