بھدراوتی:مدتوں کے بعد انجمن کمیٹی کی تشکیل;نئی کمیٹی سے اہل بھدراوتی خوش،بھلائی کی ہورہی ہے اُمید،مرتضیٰ علی خان بنے صدر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بھدراوتی :(انقلاب نیوزبیورو):۔تعلقے کی مسجد اعظم(کمپنی مسجد ) میں ادارۂ انجمنِ اصلاح المسلمین کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت سابق صدر انجمن اصلاح المسلمین اورممبران اعلیٰ کمیٹی کےسربراہ سی ایم صادق نے ادا کی۔ساتھ ہی اس جلسے میں شہر کی 19 مساجد کے صدور اور سکریٹریوں کی موجودگی میں انجمن اصلاح المسلمین کے صدر کے عہدے کیلئےسماجی خدمتگار قاضی محلے کے ساکن مرتضیٰ علی خان کو منتخب کیا گیا۔اس عہدے کیلئے مجموعی طور پر تین دعویدار جن میں چوک مسجد کے سابق صدر امیر جان ، پیر شریف اور سماجی خدمت گذار مرتضیٰ علی خان تھے۔ انجمن بیلاءکے مطابق انتخابی عمل کے تحت ہر مسجد کے دو ذمہ دار صدر اور سکریٹریوں کی موجودگی میں قراء اندازی کے ذریعہ امیدوار کا انتخاب کرنے کا موقع دیا گیا۔ قراء اندازی کے بعد سب سے زیادہ ووٹ مرتضیٰ علی خان کے حق میں آئے جس کے بعد انہیں بطور صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر سی ایم صادق نے بات کرتے ہوئےبتایا کہ مرکزی ادارۂ انجمن اصلاح المسلمین شہر کا قدیم ادارہ ہےجس کی بنیاد بزرگ ہستی ولی اللہ حضرت دوریش بابا رحمتہ اللہ علیہ نے ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام قوم کے رہبروں سے گزارش کرتا ہوں کے وہ کسی بھی مسلک سے جڑے رہیں مگر مسائل پر تمام متحد ہوجائیںاور قوم و ملت کے مسائل پر پہلی فرصت میں ترجیح دے کر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے انجمن کےنو منتخب صدر مرتضیٰ علی خان کو ہدایت کی ،کہ وہ قوم و ملت کے کام دل سے کریں اور اپنی قوم کے معاملے میں کبھی بھی گندی سیاست کو داخل نہ ہونے دیں۔ اس موقع پر عمائدین شہر میں جے بی ٹی بابو ، عثمانیہ ٹرسٹ کے ذمہ دار سعادات رحمتہ اللہ علیہء کمیٹی کے صدر مکرم خان، مستان بمن کٹہ، حفیظہ مسجد انور کالونی کے صدر نا صر خان اور 8 ویں وارڈ کے کاونسلر بشیر احمد ،مشیران اعلیٰ کمیٹی کے ممبران میں سید جعفر ،بابا جان ، مسجد اعظم کے صدر، عبدالقادر ڈیلرس اسوسیشن کے صدر، جاویدامیر جان، پیر شریف اور شہر کے 19 مساجد کے ذمہ داران وغیرہ موجود رہ کر اجلاس کو کامیاب بنایا گیا۔