بنگلورو:۔بی جے پی کے ریاستی صدرنلین کمار کٹیل نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر متنازعہ ریمارکس دئیے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو منشیات عادی اور منشیات فروش قرار دیا ہے۔نلین کمار کٹیل نے کہا کہ راہل گاندھی کون ہے؟ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ میڈیا میں آیا کہ راہل گاندھی منشیات فروش اور عادی ہے۔ وہ پارٹی نہیں چلا سکتا ۔ ساتھ ہی اس بیان کے بعد کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں سیاست میں مہذب اور قابل احترام ہونا چاہیے، یہاں تک کہ اپنے مخالفین کے ساتھ بھی۔ مجھے امید ہے کہ بی جے پی مجھ سے اتفاق کریگی اور راہل گاندھی کے بارے میں اپنے ریاستی صدر کی جانب سے کی گئی توہین آمیز اور غیر پارلیمانی ریمارکس کیلئے معذرت خواہ ہے۔بتادیں کہ 30 اکتوبر کو کرناٹک کی دو اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے قبل کرناٹک کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک متنازعہ ٹویٹ کیا تھا۔ تاہم شدید تنقید کے بعد ٹویٹ کو ہٹا دیا گیا۔اس ٹویٹ میں پی ایم مودی کو انگوٹھے چھاپ یا ان پڑھ بتایا گیا۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے اعتراف کیا تھا کہ یہ تبصرے مہذب اور سیاسی میدان میں پارلیمانی زبان کے خلاف تھے۔ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اسے واپس لینے کے بارے میں آگاہ کیا۔کنڑ ازبان میں کیے گئے اس ٹویٹ میں کانگریس نے لکھا، ‘کانگریس نے اسکول بنائے۔ مودی نے تعلیم حاصل نہیں کی۔ یہاں تک کہ جب وہ بڑوں کی تعلیم کا منصوبہ لے کر آیا، اس نے تعلیم حاصل نہیں کی۔ بھیک مانگنے پر پابندی ہے، لیکن بھیک مانگ کر آسان زندگی گزارنے والے لوگوں کو بھکاری بنایا جا رہا ہے۔ ‘انگوٹھا چھاپ مودی’ کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے۔
