مرکزنے سپریم کورٹ میں ٹریبونل اصلاحات کے قانون کا دفاع کیا

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں نئے ٹربیونل قانون کی توثیق کا دفاع کیا ہے۔ یہ قانون ٹربیونلز میں چیئرپرسن اور دیگر ارکان کی تقرری اور مدت جیسے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ مرکز نے کہاہے کہ عدلیہ کی آزادی قوانین کی جانچ کی بنیاد نہیں بن سکتی۔مرکزی حکومت کی جانب سے ٹریبونل ریفارم ایکٹ 2021 کا دفاع اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چیف جسٹس این وی رمناکی سربراہی میں بنچ نے پارلیمنٹ میں بحث کے بغیر بل کی منظوری کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیا۔ مرکز نے یہ حلف نامہ مدراس بار ایسوسی ایشن ، کانگریس لیڈرجے رام رمیش اور دیگر کی طرف سے ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستوں کے جواب میں داخل کیا ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر بنیادی ڈھانچے کے اصول کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو بھی یہ کسی بھی قانون کی صداقت پر حملہ کرنے کی بنیادنہیں ہے۔ ان درخواستوں میں قانون کی آئینی جواز کو چیلنج کیاگیا ہے۔