پٹرول 200 روپے لیٹر ہو جائے تو بائک پر 3لوگ بیٹھ جائو :بی جے پی لیڈران کے بے تکے بیانات

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں بہت کچھ خرچ کیا جا رہا ہے، جس کی تلافی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہو رہی ہے۔ ہر کوئی مفت ویکسین حاصل کر رہا ہے، اس لئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے۔اگر پٹرول 200 روپے لیٹر میں فروخت ہونے لگے تو ہم تین افراد کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے دیں گے۔ ان سے جب پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں سوال کیا گیاتوبی جے پی لیڈروں کے یہ تین جواب آئے۔ ان میں سے ایک بی جے پی رکن اسمبلی کا بیان ہے، دوسرا بی جے پی ریاست کا انچارج ہے اور تیسرا ریاستی حکومت میں وزیر ہے۔ تینوں کے بیانات عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ آسام بی جے پی کے سربراہ بھویش کالیتا نے یہ بھی کہا کہ اگر پٹرول 200 روپے لیٹر ہو جائے تو کیا کریں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ریاستی حکومت تین افراد کو دو پہیہ میں سوار ہونے کی اجازت دیگی۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لگژری کاریں استعمال نہ کریں اور دو پہیہ سے سفر کریں۔ کانگریس نے کلیتا کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔