گرین پٹا خوں کو فروخت کرنے کی اجازت دے حکومت :ستیش گوڑا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔ متعدد کلر کے پٹاخوںاور آتش بازی کے نتیجے میںعوام بیماری میں مبتلا ہورہی ہیں اور خوشگوار ما حولیات پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔ سرکار کو چاہئے کے وہ عدالتی احکام کی عزت کرتے ہوئے صرف عدالتی احکامات پر پابندی کرتے ہوئے صرف گرین پٹاخوں کو فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت دیں۔اس بات کا مطالبہ جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری ستیش گوڑانے کیا ہے۔ انہوں نے تعلقہ دفتر میں منی ودھان سبھا کے روبرو انفرادی طور پر تنہا احتجاج کرتے ہوئےتعلقہ تحصیلدار کے ذریعہ ایک یاد داشت پیش کرکےبتایا کہ ماحولیات ،آب و ہوا پر برا اثر پڑاہے۔ عوام کی صحت پر بھی کافی مضر اثرات رونماہورہے ہیں۔ اس کے متعلق فوری احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹاخے تیار کرنے والی کمپنیاں عدالتی قانون کے تحت عمل نہیں کررہی ہیں ۔ان کمپنیوں کی لاپرواہی پر روک لگانا بھی نہایت ضروری ہے۔ بعد ازاں تحصیلدار پردیپ کمار کے اسسٹنٹ افسر نے یاد داشت حاصل کرکے فوری اس ضمن میں اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔