شہد کی مکھی کے حملے سے ایک بزرگ شخص ہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ہوللکیرے:۔باغ میں کام کرنے کے دوران شہد کی مکھیوں کےاچانک حملہ کردینے کے نتیجے میں ایک بزرگ شخص کے ہلاک ہوجانے کا معاملہ چتردرگہ ضلع کے ہوللکیرے تعلقہ آرنولےنور گرام میں رونما ہوا ہے۔ یہاں کے ساکن ایشورپا نامی شخص اپنی بہن کے باغ میں کام کررہا تھا اسی دوران درخت پر موجود شہد کے چھتے کو دھکا لگ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی وقت میں شہد کی ہزاروں مکھیوں نے ایک ساتھ حملہ بول دیا اور کام کررہے ایشورپا (75) کے چہرے پر حملہ کردیا ۔ شہد کی مکھیوں کا جھنڈ ایک ساتھ حملہ کردینے سے اس بزرگ کا چہرہ اتنی بری طرح سے زخمی ہوگیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاسکااور بے ہوش ہوگیا۔ پڑوسی کھیت میں کام کررہے اشخاص نے فوراً ایشورپا کی حالت کو دیکھ کر انہیں ہوللکیرے کی اسپتال پہنچایا ۔ لیکن علاج کے بے اثر ہوجانے سے ایشورپا کی موت ہوجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ شہد کی مکھیوں کا شکار ہوئے ایشورپا بھدراوتی تعلقہ کے اوکوندہ گرام کی سرکاری پرائمری اسکول کے میر معلم ہالیش اپا کے والد کے طور پر شناخت سامنے آئی ہے۔