حکومتی منصوبوں کو سماج کے ہر فرد تک پہنچانا ضروری ہے: راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی سہولیات سماج کے آخری فرد تک پہنچنی چاہئے۔اس بات کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں آج شہر کے کوئمپورنگا مندرا میں منعقدہ یوم آزادی کے امرت مہتسوا کے پیش نظر اورآنے والے تہواروں کے پیش نظر تمام قومی بینکوں، تجارتی بینکوں، دیہی بینکوں اور کوآپریٹو بینکوں کی طرف سے رکھے گئے بھاری قرضوں کے میلے کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ یہ پروگرام ریاست کے 31 اضلاع میں مرکز کے محکمہ اقتصادی خدمات اور محکمہ اقتصادی کی ہدایت پر چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے کئی ممالک مالی پریشانی میں ہیں۔ جبکہ بھارت نے دنیا میں 9.1 جی ڈی پی کا ریکارڈ بناتے ہوئے پوری دنیا کا رجحان بھارت کی طرف راغب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئےکئی پروگرام شروع کیے ہیں جس سے ملک کے آخری فرد کوبھی بینک کی سہولیات حاصل ہو۔بینکوں نے زراعت، ہوم لون، واہیکلس لون اور دیگر مختلف قرضوں میں اہم پیش رفت کی ہے۔ لیکن تعلیمی قرضوں پر 55 فیصد ہدف تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بینکوں کو تعلیم کیلئے مزید قرض دینے اور غریب طلباء کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ناریل پانی فروخت کرنے والے بھی ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال کررہےہیں۔ ای کامرس مارکیٹنگ میں30 فیصد تک لوگ خرید رہے ہیں۔ سرکاری دفاتر کوآن لائن سمیت ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کیلئے قرض کا ہدف 96 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم جنا سورکشا اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ تشہیراور سماجی تحفظ منصوبوں کے تحت آنے والےپی ایم جے ڈی وائی اور پی ایم جے جے بی وائی اور اے پی وائی اسکیموں سے واقف کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ اور اسٹانڈ آف انڈیا جیسے پروجیکٹوں کیلئے جگہ پر ہی قرضہ دینے کی ہدایت کی گئی ۔اس تقریب میں کینرا بینک کے جی ایم رام نائک، کرناٹک بینک کے جی ایم راگھویندر ا،اُڈوپا، کینرا بینک کے ڈی جی ایم سدیشپا وغیرہ موجود تھے۔