قیمتوں میں اضافہ، اڈلی، وڑے، دوسے کے سائز میں کمی،قیمت وہی

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ پیٹرولیم اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد جہاں گھریلو بجٹ درہم برہم ہوچکا ہے وہیں ہوٹلوں میں گاہکوں کی آمدورفت متاثر نہ کرنے کے مقصد سے ہوٹلوں میں نیا سسٹم رائج ہوچکا ہے۔ اڈلی ، وڑا ، دوسہ ،کی قیمتوں میں اضافہ تو نہیں کیا گیا ہے البتہ سائز میں کمی لائی گئی ہے۔ جس سے گاہک قیمت دیکھ کر مطمئن تو ہوسکتے ہیں لیکن پیٹ نہیں بھرسکتے۔ ہوٹل مالکان نے طئے کرلیا ہے کہ وہ اشیاء کی بڑی ہوئی قیمتوں کے مدِنظر پکوان کی قیمتوں میں فی الوقت اضافہ نہیں کریںگے لیکن اندر کی بات تو یہ ہے کہ جس تھالی میں پہلے 3 اڈلیاں ہوا کرتی تھی اوران کے کھانے پر پیٹ بھرجایا کرتاتھا، اب 6 اڈلیاں کھاکر پیٹ بھرنا پڑرہا ہے، ایسا نہیں کہ لوگوں کا پیٹ بڑھ گیا ہے بلکہ اڈلیاں چھوٹی ہوگئیں ہیں۔ غرض کہ ہوٹلوں میں پکوان کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو اس سے کاروبار پر منفی اثر پڑےگا اسی لئے ہوٹل مالکان پکوان پر قیمت تو زیادہ نہیں کررہے ہیں البتہ مقدار میں کمی کررہے ہیں۔ اسطرح کے حالات صرف ویج ہوٹل میں ہی نہیں ہیں بلکہ نان ویج ہوٹل میں بھی ہیں، بریانی میں گوشت کم ہورہا ہے تو گھی رائس اورخوشکھا کی مقدار کم ہورہی ہے۔ اسکے علاوہ پانی پوری ، بھیل پوری کی تھالیاں بھی چھوٹی ہوچکی ہیں۔