شیموگہ:۔شیمول ڈائری کے روبرو کے ایس آرٹی سی بس اور موٹرسائیکل کے درمیان ہوئے زبردست تصادم کے نتیجے میں دو لوگوں کے جائے وقع پرہی ہلاک ہوجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بھدراوتی کی جانب سے جینتی گرام کے موڑ پر دوپہیہ سواراور کے ایس آرٹی سی بس کا خوفناک آمنا سامنا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دوافراد کےموقع پر ہلاک ہوجانے کی افسوسناک خبرملی ہے۔ ان اشخاص کی شناخت منجوناتھ(25) اور انتھونی کے طور پر سامنے آئی ہے۔دونوں ہی افراد یہاں کے جینتی گرام کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ کے ایس آرٹی سی بس کو بھدراوتی کے ٹرافک پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے۔
