یہ دیوالی کا تحفہ نہیں ہے پک پاکیٹ پر بریک لگایاگیا ہے: ڈی کے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:مرکزی حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کےاس بیان کا جواب دیتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ عوام کو دیا گیا یہ دیوالی کا تحفہ نہیں بلکہ پک پاکٹ کی جارہی تھی، پک پاکٹ پر بریک لگا یاگیاہےبس۔ انہوں نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، لیکن درحقیقت یہ بھارت کی عوام کیلئے دیوالی کا تحفہ نہیں بلکہ اب تک عوام کی جیب کتری کی جارہی تھی جس پر بریک لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی رسوئی گیس کی قیمت سستی نہیں ہوئی ہےاور گیس کی قیمتیں کم ہونے تک ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ غذائی اشیاء، سیمنٹ اور لوہا سبھی کی قیمتیں کم ہونی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ 14 نومبر سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس بڑے پیمانے پر تحریک چلائیگی۔ابھی بہت سےکام باقی ہیں بے روزگاروں کیلئےملازمتیں پیدا کرنا ضروری ہے، نوجوانوں اور عام لوگوں کوانصاف دلانے کا کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،لیکن اسی معیار سے سیمنٹ، لوہے اور گیس کی قیمت بھی کم ہونی چاہئے۔حکومتیں کروڑوں روپیوں کا ٹیکس جمع کرچکی ہیں۔ یہ رقم عوام کو واپس دلانے کے منصوبے تیار کرنےہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہے۔ ریاست بھر میں کوئی انتخابات نہیں ہوئے، صرف ضمنی انتخابات میں ہی عوام نے اپنا پیغام دے دیا ہے۔ یہ مرکزکیلئے خبردار ہونے کا اشارہ ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ سامنے آتے ہی ووٹران کے فیصلے پر روشنی پڑھنا شروع ہوچکا ہے۔ جمہوریت کے نظام میں اور ووٹران کے فیصلوں کی کیا اہمیت ہوتی ہے ، اس سے حکومتیں کسطرح ہل جاتی ہیں ، ضمنی انتخابات کے نتائج اس کا ثبوت ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کے دام کم کئے گئے ہیں۔