میگان اسپتال میں لگی آگ:کوئی جانی نقصان نہیں 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ شہر کے میگان اسپتال کے بچوں کے وارڈ میںاچانک لگنے والی آگ سے اسپتال کے حالات تشویشناک اورمریضوں میں شدید بے چینی کا عالم دیکھنے کو ملا ہے۔یہ واقعہ میگان اسپتال کے بچوں کےاو بی جی،آئی سی یو ،وارڈمیں پیش آیاہے۔ جہاںاے سی میں شارٹ سرکٹ ہوجانے سے اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی بات سامنے آئی ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ وہاں موجود عملے نے فوری طور پر مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا انتظام کیا۔اسپتال کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے وقت وارڈ میں صرف دو خواتین تھیں۔ وہاں کے عملے نے انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا۔ اس وارڈمیں مریضوں کی تعدادکم ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آگ لگنے سے وارڈ کا بیڈ، کارٹن سمیت دیگر سامان جل کرخاک ہونےکی اطلاع ملی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فوراًفائر برگیڈ کی ٹیم جائے قوع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔واضح ہوکہ سال 2019 میں بھی اسی اسپتال میں بچوں کے وارڈمیںہی آگ لگ گئی تھی۔ آئی سی یو میں زیر علاج بچوں کو فوری طور پر نجی اسپتال میں منتقل کر نا پڑاتھا۔ یہ واقعہ ابھی تازہ ہی ہے اتنے میں ایک اور حادثے نےمریضوں میں خوف پیدا کردیا ہے۔ اس حادثے سے اسپتال کا عملہ بھی تشویش کا شکارہوچکا ہے ۔