لڑکیوں کی تعلیم بھی اُتنی ہی ضروری ہے جتنی لڑکوں کی:ثریا بیگم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ/دھرم کٹہ:۔سرکاری پی یو جونیئر کالج دھرم کٹہ(دونباگٹہ) کی جانب سے استقبالیہ جلسہ کاانعقاد کیاگیاتھا،جس میں مہمان خصوصی کے طو رپر سر ایم وی آرٹس اینڈ کامرس کالج بھدراوتی ،شعبہ اردو کی گیسٹ لکچرر نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے طلباء سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم جتنی لڑکوں کیلئے ضروری ہے اُتنی ہی تعلیم لڑکیوں کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ موجودہ دورمیں تعلیم کا ہونا ہرفرد کیلئے بے حد ضروری ہے۔آج کے دورمیں خواتین ہر شعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں،اس لئے لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ یہاں کی لڑکیاں شہرکی لڑکیوں سے بہت ذہن اور محنتی ہیں،اگروالدین ان لڑکیوں کی شادیوں میں جلد بازی نہ کریں تو یہ لڑکیاں تعلیم میں آگے بڑھتے ہوئے آئی اے ایس اور کے اے ایس جیسےاعلیٰ امتحانات میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔جلسہ کاآغازثانیہ مرزا کی قرات سے ہوا ،نعت کانظرانہ قرت نے پیش کیا،فاطمہ اور مکسورا نے کنڑا لوک گیت سنایا اورطلباء وطالبات نے تفریح پروگرام پیش کیا۔جلسہ میں مہمانوں کا استقبال ہنومنتپا نے کیا،کالج کے سی ڈی سی ممبران سلیم اللہ اور سید صاحب نے بچوں کو محنت کرنے اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین دی۔جلسہ کی نظامت کے فرائض کامرس لکچرر جیوتی نے انجام دئیے۔پالیٹیکل سائنس کے لکچرر چندرشیکھرنے تعلقہ سطح پر فٹ بال ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنےو الے کھلاڑیوں کواپنے ذاتی خر چ سے 2000 روپئےبطور انعام دیا۔جلسہ کی صدارت کالج کے پرنسپال رام چندر نے انجام دی اور چندرشیکھر کے اظہار تشکر پر جلسہ کااختتام ہوا۔