نیٹ کے امتحان میں عائشہ امان اللہ کی نمایاں کامیابی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: ۔شہر کے شاہین پی یو کالج شیموگہ کی طالبہ عائشہ امان اللہ بنت محمد امان اللہ اور بشیر انساءآرایم ایل نگر نے نیٹ کے امتحانات میں566نمبرات لیتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئےاپنے اساتذہ، والدین اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ اس بارے میں عائشہ امان اللہ نے بتایا کہ انہوں نے نیٹ(NEET) کی تیاری کسطرح سے کی ہے اوراس امتحان کی تیاری کروانے اور انہیں کامیابی تک پہنچانے والے شاہین کالج کے اساتذہ اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا ہےاوردوسرے طلباء کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے روزانہ 12 سے 14 گھنٹے پڑھائی کریں ، این سی ای آرٹی کے بکس اپنے نصاب میں شامل کریں اوراپنے کالج اور معلمین کی باتوں پر عمل کریں