شیموگہ:۔ کرناٹکا پرادیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) صدرکے احکامات پر کے پی سی سی سوشل نیٹ ورکنگ ڈویژن کے صدر بی آر نائیڈو نے کانگریس کے نوجوان لیڈر دیپک سنگھ کوکے پی سی سی سوشل نیٹ ورکنگ ڈویژن کا ریاستی نائب صدر مقرر کیا ہے۔دیپک سنگھ نے بلاک کانگریس سکریٹری ،شیموگہ ڈسٹرکٹ کانگریس جنرل سکریٹری، کارپوریٹر، اوراب ریاست کے پی سی سی سوشیل نیٹ ورکنگ ڈویژن کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
