مسلم نوجوانوں میں شیواجی کی داڑھی کا بڑھتا ہوا رحجان:کیا یہی ہے مسلمانوں کی پہچان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آئے دن مسلم نوجوانوں میں جہاں مغربیت پروان چڑھ رہی ہے،وہیں مسلم نوجوانوں کے بال وداڑھی بھی غیرمسلموں سے پوری طرح مشابہت پانے لگی ہے۔سرپر چھت نما بال او چہرے پر چونچ والی داڑھی سے مسلم نوجوان جسے اسٹائل مان رہے ہیں وہ دراصل مراٹھوں کے سردار اورسنگھ پریوارکے ہیرومانے جانے والےشیواجی کا اسٹائل ہے۔شیواجی کی مورتیوں میں جوداڑھی دکھائی دے رہی ہے وہ پوری طرح سے اسی طرز کی ہے۔مگر مسلمان اس باریکی کو پہچانے بغیرشیواجی کے نقش وقدم پر چل رہے ہیں۔دوسری طرف سرکے بالوں کو جس اسٹائل میں تراشا جارہاہے وہ بھی یہودیوں کا اسٹائل ہے،اس تعلق سے نوجوان واقف ہوتے ہوئے بھی نہایت بےہودہ طریقے سے اپنے آپ کو پیش کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔پہلے ہی مسلم نوجوانوں میں سنجیدگی کی کمی ہے،ایسے میں داڑھی و بالوں کاغیر سنجیدہ ہونا مزید نوجوانوں کو چھچورا بنارہاہے۔