گوگل، آئی بی ایم ، مائیکرو سافٹ کے بعد ٹوئٹر میں بھی اہم عہدہ ہندوستانی کے سپرد

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
نیویارک:۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ‘پراگ اگروال ‘کو کمپنی کے سی ای او کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پراگ اگروال ایک بھارتی نژاد امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔اس کے علاوہ پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) ممبئی سے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔واضح رہے کہ پراگ سے قبل بھی کئی بھارتی شخصیت دنیا کی معروف کمپنیوں کے سی ای او کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں، جن میں گوگل کے سی ای او سندر پیچائی، معروف کمپیوٹر ہارڈ وئیرکمپنی (IBM) کے سی ای او اروند کرشنا اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا شامل ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی نےاعلان کیا کہ شریک بانی جیک ڈورسی فوری طور پر سی ای او کے عہدے سے دستبرادار ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  میں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کی مدد سے مزید آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔