شیموگہ:۔ کوآپریٹو سیکٹر میں ناگیش ڈونگرےجیسے بدعنوان عہدیدار کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کے پی سی سی ترجمان بیلورگوپال کرشنانے کیا ہے۔ انہوں نے آج اس سلسلے میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیوسوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناگیش ڈونگرےبی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ڈی سی سی بینک کے ڈائریکٹرزکوبرطرف کرنے پر آمادہ ہیں۔ ان پر ماضی میں بھی کرپشن کے الزامات لگ چکے ہیں۔ انہیں پرموشن مل چکا ہے اسکے بعد بھی وہ اسی اقتدار میںجمے ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس افسر کے پیچھے رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا اور بی جے پی لیڈروں کا ساتھ ہے۔ ڈونگرے کےان تمام کاموں کی بنیادی وجہ ایم ایل سی الیکشن ہے۔واضح ہوکہ کوآپریٹو شعبے میںقریب 350 سے زیادہ گرام پنچایت ممبران ہیںجنہیں ڈونگرے دھمکاکر بی جے پی کے حق میںووٹ ڈالنے پر مجبور کرناہے ، اوراگر کوئی انکی بات ماننے سے انکار کرتا ہے تو اس کے نام نوٹس جاری کرنا ہے۔کہتے ہوئے سنگین الزام لگایا۔کوآپریٹو سیکٹر میں سیاست کا داخل نہ ہونا اہم مقصد ہے۔لیکن بی وائی راگھویندراکے ایجنٹ بن کر کام کررہے ناگیش ڈونگرے کو فوراً معطل کرنے پر الیکشن کمشنرکو اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے اور بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کرنے پر زور دیاگیا۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ جب تک انتخابات ختم نہیں ہوجاتے، انہیں انتخابی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تاکید کی جانی چاہئے، ورنہ ہررات ان کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں شیمول کے سابق صدر شیوشنکرپا اور کارپوریشن ممبر آر سی۔ نائک، بی آر ناگراج، نولیشپا اور بسوانا گوڑ اموجود تھے۔
