متعدد مطالبات کو لیکر مہمان لکچررس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔مہمان لکچررس کو سروس سیکوریٹی فراہم کرنے اورمتعدد مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے تعلقہ مہمان لکچررس اسوسیشن کی جانب سے ڈویژنل آفیسر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مہمان لکچرر نوین نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے متعدد کالجوں میں مہمان لکچررس کی حیثیت سے خدمات انجام دے ر ہے لکچررس کی حالت اس وقت بے حد مشکلات میں ہیں۔ مہمان لکچررس کو کم ازکم اجرت دی جارہی ہے، انکی خدمات کے عوض میں خدمات کا تحفظ بھی نہیں دیا جارہا ۔ ہمیں افسوس کے ساتھ بتانا پڑرہا ہےیہ عملہ انتہائی مشکلات میں کام کررہا ہے جس پر کوئی توجہ دینےوالانہیں ہے۔کورونا وباء کے دوران ریاست بھر میں 45 سے زائد مہمان لکچرر کی موت ہوچکی ہے۔ان لوگوں کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح کی مالی مدد حکومت سے حاصل نہیں ہوئی ہے۔ مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے پچھلے کئی سالوں سے مطالبہ کیا جارہا ہےلیکن ہماری جدوجہد کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ جس کے پیش نظر مہمان لکچررس کو کلاسس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مجبوراً احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت بیلگاوی میں منعقد ہونے والے سرمائی اجلاس میں مہمان لکچررس کے مطالبوں کو انصاف کے ساتھ پورا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر گریش،سوشانت،مہیش،سمیتا، وغیرہ حاضرتھے۔