نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے کو ہائی کورٹ سےراحت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکاہائی کورٹ نے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو آمدنی سے زیادہ دولت حاصل کرنے کے معاملے میں بڑی راحت دی ہے اور عبوری حکم امتناعی میں توسیع کا حکم جاری کیا ہے۔کر ناٹک ہائی کورٹ نے ڈی کے شیو کمار کے خلاف سی بی آئی کی تحقیقات پر عبوری روک لگادی تھی۔سی بی آئی نے روک لگانے کے حکم کو ختم کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی۔ لیکن آج ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی تحقیقات کے لیے دیے گئے عبوری حکم امتناعی میں توسیع کر دی، جس کی سماعت ایک رکنی بنچ نے کی۔ ایسا لگتا ہے کہ ڈی کے شیو کمار کو اس سے بڑی راحت ملی ہے۔