اڈیشنل ایس پی ایچ ٹی شیکھرکی ہوئی ترقی،بنے آئی پی ایس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:ضلع کے اڈیشنل ایس پی کے طو رپر خدمات انجام دے رہے اڈیشنل ایس پی جو اب تک کرناٹکا اسٹیٹ پولیس سرویس( کے ایس پی ایس) کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے اُن کو اب کرناٹکا حکومت کی سفارش پر انڈین پولیس سرویس میں خدمات انجام دینے کاموقع دیاگیاہے۔سال2017 کے کے ایس پی ایس بیاچ کے ایچ ٹی شیکھر اور متوراج کو آئی پی ایس کا درجہ دئیے جانے کی گیزیٹ مرکزی وزارت داخلہ نے جاری کی ہے۔سال 17-2016 اور2019 بیاچ کے جملہ26 کے ایس پی ایس افسروں کو آئی پی ایس کا درجہ دیاگیاہے اور ان افسروں کو اب آئی پی ایس کی تربیت کیلئے بھیجاجائیگا۔