آج سےشیموگہ کی سڑکوں پر دوڑینگی سرکاری بسیں

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:کرناٹکا ہائی کورٹ نے ٹرانسپورٹ ملازمین کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ فوراًہڑتال ردکرتے ہوئے ملازمت پر مامورہوجائیں ۔ جس کے پیش نظر کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ اسوسیشن کے حدود میں بہت سی بسیں راستے پر اتاری گئیں ہیں۔ شیموگہ ڈویژن سے آج جملہ 12 بجے کے تک 300 بسوں کی فہرست میں 220 بسیں خدمات پر مامور دکھائی دیں ہیں۔ 6 پے کمیشن کی سفارش کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ملازمین پچھلے 15 دنوں سےہڑتال پر تھے۔ اس پر سوال اٹھاتے ہوئے عوامی مفادات پر دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے بعد فرائض پر حاضر ہونے کے ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیاہے۔عدالتی حکم کے بعد ملازمین نے ہڑتال ترک کرتے ہوئے خدمات پر مامور ہوئے ہیں ۔ منتقلی، معطلی اور منسوخ شدہ ممبران سمیت چند اہلکار ہی اب ہڑتال کی حمایت کررہےہیں۔ معلومات ملی ہیں کہ جن ملازمین کو منتقل، منسوخ اور معطل ہوچکے ملازمین کو فرائض سے بے دخل کیا جائےگا۔