بھدراوتی:۔چوری کئے گئے موبائل فون کو بھدراوتی کے بازار میں فروخت کرنےکی کوشش کی جارہی تھی جس پر روک لگاتے ہوئے بھدراوتی پولیس نے بیک وقت ان اڈوں پر چھاپا ڈالتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اورملزم کے پاس سے 668400 روپئے مالیت والے موبائل فون کو بھدراوتی ہوسمنے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گذشتہ روز یہاں کے بازار میں مختلف کمپنیوں کے 55 موبائل فون کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے کی اطلاع بھدراوتی ڈی وائی ایس پی کو ملنے کے نتیجے میں معلومات کی بنیاد پر بیک وقت کارروائی کی گئی جس میں انورکالونی کےساکن نوجوان سیدعلی (25) کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے پاس سے 55 موبائل فون ضبط کئے جانے کی معلومات ملی ہیں۔ان موبائل فون کو مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں سے چوری کرکے بھدراوتی میں فروخت کرنے کی کوشش ہورہی تھی۔
