بنگلورو:۔کرناٹک میں پروڈکشن کی شرح دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے،یہاں یہ روایت رہی ہے ،ساتھ ہی ساتھ یہاں پر ٹیکنالوجی اور صلاحتیں بھی ہیں جس کی وجہ سے برانڈ بنگلورو عالمی سطح پرنا م کرچکاہے۔اس بات کااظہار وزیر اعظم نریندرمودی نے کیاہے۔آج بنگلوروکے پیالیس گرائونڈمیں منعقدہ انویسٹ کرناٹکا گلوبل انویسٹمنٹ پروگرام کو وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے،ترقی کے معاملے میں کرناٹک سے بڑھ کر کوئی اور ریاست نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں ڈبل انجن حکومت ہے،اس لئے وہاں پر ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ چل رہاہے۔ریاست کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے پوراتعائون کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل نجی کمپنیوں کو سرمایہ لگانے کیلئے مواقع نہیں تھے،جس کی وجہ سے ڈیفنس،ڈرائون،جیو اسپیشل میاپنگ اور اسپیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی تھی،اب اس کیلئے مناسب موقع فراہم کیاگیاہے۔
