CM Basvaraj Bummai

کوویڈ کی تیسری لہرکیلئے ہمیں مستعد رہنا ہے: بومئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:ریاست بھر میں  15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کیلئے3 جنوری کوویکسین مہم شروع ہونے جارہی ہے۔ اس مہم کے نفاذ کیلئے کسی طرح کی غفلت کو موقع دئے بغیر کامیاب بنانے کی ہدایت وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے اعلیٰ افسران کو دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نےودھان سبھا میں عہدیداروں کے ساتھ باضابطہ میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ریاست بھر میں 15 سے 18 سال کے بچوں کو ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی۔عہدیداروں اور ضلع کے انچارج وزیر، کوویڈ وارئرس اور دیگر کو اس مہم میں سرگرم رہنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی نگران وزراء کو اس مہم میں شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نےواضح کیا کہ کوویڈکی اس تیسری لہر کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں پوری طرح مستعد رہنا ہوگا۔اس کے علاوہ معاشی نکات کو توازن میںرکھتے ہوئے انتظامیہ چلاناہوگا۔یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہوگا اوراس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک دوسرے کے باہمی اتفاق اورایک مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنےپر وزیر اعلیٰ نے تمام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے آج نشست میں شریک تمام افسران اور وزراء کو نئے سال کی مبارکبادی پیش کرنے کے بعد کہا کہ محض چند پابندیاں عائد کرنے سے ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوجاتی ہے۔ہمیں اس سوال کو مختلف طریقوں سے سلجھناچاہئےاوراس کیلئے ہر ایک کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میںآپ کے فرائض میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کروں گا۔ حکومتی منصوبوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا اوراسکا فائدہ لوگوںتک پہنچناچاہئے اس کیلئے تمام کا تعاون ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے منصوبوں کا اعلان کیا اس پر عمل درآمد کرنا حکام کا فرض ہے۔