داونگیرے:۔ شہر میں وشوا کرناٹکا رکشنا ویدیکے شاخ داونگیرےکی جانب سےجیادیوا سرکل واقع شیوایوگی مندر سبھا بھون میں ریاستی صدر کے جی یلپا کی صدارت میں منعقد 66 ویں کنڑاراجیواتسواء اجلاس میں سماجی کارکن سی آر نصیر احمد کو تعلیمی،سماجی،و، ثقافتی میدان میں خدمات کے اعتراف میں اُنہیں کنڑاراجیوتسواء ایوارڈ اور کلاسک اسوسیٹ کے مالک انجینئر ویل بلڈر اعزاز یافتہ یم کے سمیر خان کوودیگر مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو تہنیت سے نوازا گیا ،اس موقع پرویرکتا مٹھ کے بسواپربھو سوامی ،جگلور رکنِ اسمبلی یس وی رامچندرپا ،داونگیرے ہری ہر اربن ڈولپمینٹ اتھارٹی چیرمن دیورمنی شیوکمار،کارپوریشن مئیر یس ٹی ویریش وغیر شریک رہے۔
