اڈپی:۔میکے ڈاٹو منصوبے کو روکنے کیلئے کرناٹکا حکومت نے ایڑی چوٹی کازور لگاتے ہوئے یہ حوالہ دیاتھاکہ کانگریس پارٹی ریاست میں کورونا پھیلارہی ہے،اس بات کو لیکر ریاستی حکومت نے اس پدیاترا کو پوری طرح سے روک دیاتھا،لیکن آج کرناٹک کے اُڈپی ضلع میں مکراسنکراتی تہوارکے موقع پر ہورہے میلے میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہوئے تیر پوجا کررہے ہیں۔کرناٹک میں آج ویکینڈ کرفیوہے،اس وجہ سے اُڈپی ضلع کے کم وبیش تمام تجارتی مراکز ،اسکول وکالج بند ہیں،لیکن شری کرشن مٹھ جو جنوبی ہندمیں نہایت اہم مقام رکھتاہے،وہاں پر تیر پوجا میں شرکت کرنے کیلئے ہزاروں لوگ بغیر کسی ماسک،سوشیل ڈسٹنس اور ایس اوپی پر عمل کرتے ہوئے شرکت کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی تہوارکو سادگی سے منانے کی ہدایت دی تھی،لیکن مٹھ کے انتظامیہ نے ان تمام اصولوں کو بلائے طاق رکھتے ہوئے تہوار کو زور وشور سے منانے کا کام کیاہے۔دیکھنایہ ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کیا اقدامات اٹھاتی ہے۔
