مسلمان کانگریس کو ووٹ دیں، بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہے سماجوادی پارٹی: توقیر رضا

سلائیڈر نیشنل نیوز
لکھنؤ: اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو مسلمانوں کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے زیادہ نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح معنوں میں سیکولرزم کا کردار ادا کر رہی کانگریس کے ہاتھوں کو اسمبلی انتخابات میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔کانگریس کے ریاستی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے کے بعد مولانا نے کہا کہ اکھلیش یادو مسلمانوں کے لئے بی جے پی سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ان کے ہاتھ غیر ذمہ داری ہیں جن پر صوبے کی باغ ڈور سونپنا مناسب نہیں ہوگا۔ ریاست کو ’یادو واد‘ اور ’جاٹو واد‘ کے بجائے ’مانوواد‘ کی زیادہ ضرورت ہے۔توقیر رضا نے کہا کہ ’اکھلیش یادو جس غرور میں مبتلا ہیں اور مسلم لیڈر شپ کو کنارے لگا کر بی جے پی سے ہاتھ ملا کر ایس پی کا جھنڈا بلند کرنے چلے ہیں۔ ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے بھی انہیں کے اقتدار میں مسلم سماج خود کو سب سے زیادہ ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور یہ ہمارے ہی دم پر اقتدار میں رہے، لیکن اب عوام ان کو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’کچھ لوگوں کی غلط فہمی سے ہم لوگ کانگریس سے دور ہوئے تھے ہم نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو سچا سیکولرسٹ پایا ہے۔ کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا کام کرنا ہے۔ ملک و ریاست کی بھلائی کے لئے کانگریس کا اقتدار میں واپس آنا ضروری ہے۔ بی جے پی حکومت کی منحوسیت سے بچانے کے لئے کانگریس کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا۔پریس کانفرنس میں موجود ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ یوگی اور اکھلیش نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔ غریب، نوجوان، خاتون اور کسان کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ یوں کہا جائے کہ ریاست میں ایوینٹ منجمنٹ کی پالیٹکس ہو رہی ہے جو عوام کے مسائل اور اس کے سیدھے سوالوں سے بچتے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں یہاں ایس پی اور بی جے پی نے اقتدار کیا ہے۔ اس لئے دونوں کو اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق، خاتون سیکورٹی اور بدعنوانی و بے روزگار سمیت تمام اہم مسائل پر سیاست ہوگی ذات اور مذہب کی نہیں۔