داونگیرے :۔ ضلع وقف افسر سید معظم پاشاہ جو ضلع میں چار سال سے انچارج وقف افسر رہے ان کا ترقی کے ساتھ دکشن کنڑا منگلورو کے لئے تبادلہ ہوا ،وہ ایک ایماندار ماہر اور ہر قسم کی بدعنوانی سے پاک ضلع وقف افسر رہے بالخصوص ذمہ دارانِ مساجد ،مدارس و وقف سے جڑے تمام اداروں کے ذمہ داراُنہیں ایک بہترین افسر کے طور پر یاد رکھین گے ،سب سے پہلے وہ ایک اپنے کام میں بہت ہی ایماندار ی سے کام کرنے کے جذبہ کے تحت اور اپنے عملہ سے بہتر رویہ اپنے دفتر میں وقف اداروں سے جڑے ذمہ دارون کے تعلق سے بہت ہی مخلص صفات کے حامل رہے ، داونگیرے ضلع وقف دفتر میں ضلع وقف انچارج افسر کا چارج ذاکر حسین کو دینے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، سب سے پہلے میں اپنے پروردگار کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے یہان پر کام کرنے کا موقع دیا پھر اپنے ماتحت عملہ کا جن کے تعاؤن سے میرے یہان بطور ِ انچارج ضلع وقف افسر ذمہ داری سمبھالنے کے بعد ضلع وقف کو سالانہ 18 لاکھ روپیے وقف کانٹریبویش آمدنی رہی اور آج یہ 35 لاکھ سے تجاوز ہوئی ،ضلع کے 730 وقف جائدادوں کا سروئے کا کام کیا گیا،بہت سارے متنازعہ معاملات کے مناسب حل انجام دئے گئے،لیز اگریمنٹ کے تحت وقف جائدادوں کی موجودہ حالت کے تحت کرایہ کی رقم بڑھاکر نئے لیز اگریمنٹ اسر نو کئے گئے ،ضلع میں جملہ 352 ادارے وقف کے دائرے میں رہتے آڈٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ،ضلع وقف اڈوئزری کمیٹی چیرمن سراج احمد و اراکین کا بھر پور تعاؤن رہا ،ضلعہ میں وقف جائدادوں کو ترقی دینے حکومت سے گرانٹ کی منظوری کے کام میں ضلع وقف چیرمن اور بالخصوص سابق رکنِ کونسل کے عبدالجبار کی وقف جائیدادوں کے تحفظ اور ترقی میں بہت زیادہ دلچسپی اور تعاؤن کی بدولتُ ان کے تعاؤن سے ضلع کو تقریبا ساڑے چھے کروڑ رپیئے جو ایک بڑی رقم ہے منظور ہوئی اور مناسب طریقہ سےاستعمال میں لاکر ضلع میں وقف جائدادوں کو ترقی دی گئی، اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود تمام وقف اداروں کے منتظمین میں سارے ملی جذبہ کے تحت کام کرنے والے افراد موجود ہیں ضلع میں قوم کے افراد میں بھی تمام معاملات پر نظر رکھنے اور بہتر مشوروں سے منتظمین کا ساتھ دینے کی صفت کے احباب کی بہتات پائی جاتی ہے ،منتظمین میں غاصبانہ رویہ کی بہت کم مثال ہے جو ظاہر میں نہیں اگر ظاہر ہوں تو عوام خود حساب لے گی اس قدر شعور ضلع کی مسلم قوم میں پایا جاتا ہے،اس جذبہ کو جگانے میں سابق ضلع وقف چیرمن سراج احمد کی کوشش کارفرما رہی،اللہ نے چاہا تو اور موقع میسر آیا تو مجھے پھر اس ضلع میں کام کرنے کی تمنا اپنے اندر رکھتے ہوئے چارج دے رہا ہوں ،اس موقع پر محمد رضوان ،ناظم اُنساء پروین بانو ،سلیم پاشاہ ،ابرار، کے علاوہ محمد ذاکر حسین اپنے عہدے کا جائزہ لیتے ہوئے ۔
