نوجوان نسلیں ملک کا مستقبل ہیں: ریاستی گورنر تھاورچند گہلوٹ کا داونگیرے یونیورسٹی کا 9واں سالانہ اجلاس میں خطاب

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ داونگیرے یونیورسٹی کے ‘9’وین سالانہ اجلاس (کانوکیشن)کی صدر ات کرتے ہوئے افتتاح کے بعد کہا کہ ملک کی آبادی میں ’65’ فیصد آبادی ’35’سال کی عمر یعنی نوجوانوں پر مشتمل ہے،ایسے میں ملک کا مستقبل یقیناًاِن نوجوانون منحصر پر ہے ،ہمارے سامنے موجود مسائل کا حل اِن کے ہی ذمہ ہے،سب سے بڑا جمہوری ملک ہمارا ،ہمارا دستور ملک کی تقریبا”130″کروڑ آبادی کو اُن کے بنیادی حقوق دیتا ہے ،صرف خاندان ،طبقہ کے بارے میں فکر اچھی بات نہیں بلکہ بنیادی حقوق کے ساتھ بنیادی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی فکر ضروری ہے ،ملک اور سماج کے تعلق سے بھی فکر ضروری ہے  ،سماج اور ملک کی فکر کو عملی شکل دینا ہوگا ،بڑھتی آبادی سے ماحولیاتی میں کثافت کے جو خطرات مستقبل میں یہ بڑا مسلہ بن کر اُبھرین گے ،پانی کا تحفظ ،ماحولیاتی تحفظ ،کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کو حق داروں تک مناسب طریقہ سے پہنچانے میں ایک دوسرے کے تین عوام کا تعاؤن ضروری ہوتا ہے ،گورنر نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ یہ کانوکیشن اجلاس طلباء والدین اور اساتذہ کے لئے جذباتی طور پربڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، کانوکیشن مین اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والون سے ملک و سماج کی مزید خدمت ہونی چاہیے۔اس سالانہ کانوکیشن میں ریاستی گورنر نے اپنے ہاتھوں رینک طلباء کو گولڈ میڈل سے نوازا۔داونگیرے یونیورسٹی کی جانب سے ریاستی گورنر کی عزت افزائی کی گئی ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر یس وی ہلسے،پروفیسر انیتا ہیچ یس ،پروفیسر گایتری دیوراج ،یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے سربرہان کے علاوہ سنڈیکیٹ اراکین شریک رہے ۔