ساگر: ۔تعلقے کے کسانوں کو روزانہ 8 گھنٹے 3فیزبجلی فراہم کرکے بجلی فراہم کرنے اور اکرما سکرما کیلئے فیس کی ادائیگی کرنے والے کسانوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعلقے کے کسان اسوسیشن نے یہاں سے ڈویژنل آفیس کے ذریعہ وزیر برائے ایندھن اوررکن اسمبلی کو یادداشت پیش کی ہے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کسان اسوسیشن کے تعلقہ صدر دنیش شیرا والانے کہا کہ اس بار ریاست میں اچھی بارش ہوئی ہے ، ڈیام بھرتی ہیں لیکن یہ قابل مذمت ہے کہ میسکام پاورکٹ کے نام پر ناکافی بجلی فراہم کر رہا ہے۔ ساگر تعلقہ میں،میسکام پچھلے کچھ دنوں سے دن میں صرف تین گھنٹے ہی تری فیز بجلی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ رات 12 بجے کے بعد 3فیز بجلی دینے کی وجہ سےکسانوں کو دیر رات باغات کی طرف دوڑبھاگ کرنے کی نوبت آرہی ہے۔ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میسکام کو چاہئے کہ کسانوں کو کم از کم 8 گھنٹے تری فیز بجلی فراہم کرےاور رات گئے بجلی فراہم کرنے کے نظام میں تبدیلی کی جائے۔ جن کسانوں نے اکراما سکرما منصوبے کے تحت فیس کی ادائیگی کی ہوئی ہیں انہیں فوری طور پر بجلی کے کنکشن فراہم کئے جائیں ۔ ورنہ ریاستی سطح پر میسکام کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر آگاہ کیا ہے۔ احتجاج میں اسوسیشن کے جنرل سکریٹری ہویسلا گنپتی، سوریش، سورج، آنند وغیرہ موجودتھے۔
