لوکاآیکتہ کو مزید اختیارات دئیے جائیں:جسٹس وشواناتھ شیٹی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا لوکاآیکتہ کو مزید اختیارات دئیے جانے چاہیے اور اے سی بی کو لوکاآیکتہ کے ماتحت لانے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار لوکاآیکتہ سربراہ جسٹس وی وشوناتھ شیٹی نے کیاہے۔27 جنوری کو وہ لوکاآیکتہ کے سربراہ کے عہدے سے وظیفہ یاب ہوجائینگے،اس دوران انہوں نے اخبارنویسیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لوکاآیکتہ کو مزید اختیارات دینے کی ضرورت ہے،اس سے لوکاآیکتہ میں خدمات انجام دے رہے اہلکاروں میں ہمت بڑھے گی۔اے سی بی کو آزادانہ اختیارات دئیے گئے ہیں مگر اسے لوکاآیکتہ کے ماتحت کیاجاتاہے تو مزید موثر طریقے سے کام کیاجاسکتاہے۔میری معیادکے دوران مجھ پر کبھی دبائو نہیں آیاہے،البتہ لوکاآیکتہ کی سرگرمیوں میں کمی ضرور آئی ہے۔لوکاآیکتہ کے پاس املاک کا جائزہ لینے،آمدنی کا جائزہ لینے اور رشوت خوروں پر چھاپہ مارنے کے اختیارات تھے،اب وہ نہیں ہیں،اس سے لوکاآیکتہ کی طاقت میں کمی آئی ہے،اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں ایک معاملہ زیر سنوائی ہے،مگر اُس کا فیصلہ اب بھی نہیں آیاہے۔میری معیاد میں26 معاملات پر کارروائی کرنے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کی گئی تھی،لیکن وہ مسترد کئے گئے ہیں جبکہ10 معاملات پر حکومت نے اپنی رائے نہیں دی ہے۔