بنگلورو:۔رشوت خوری اور زمین ہڑپ کرنے کا الزام جھیل رہے آئی پی ایس آفیسر ،سنگھم جیسے القاب سے نوازے گئے روی ڈی چننانوار کا تبادلہ کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کے ساتھ دیگر9 سینئرآئی پی ایس افسروں کا بھی تبادلہ کیاگیاہے۔سی آئی دی ایس پی جیسے اہم عہدے سےروی ڈی چننانوار کو ہٹاکر کرناٹکا مہارشی والمیکی ایس ٹی بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹرکے عہدے پرفائزکیاگیاہے۔روی ڈی چننانوار سی آئی دی کے عہدے سے دوسرے اہم عہدوں پر فائزہونے کی کوشش کررہے تھے،لیکن حکومت نے ان کی اس کوشش پر پانی پھیر دیاہے۔ان کے ساتھ دیگرآئی پی ایس افسران جنہوں نے تبادلہ حاصل کیاہے،جن میں بھیم شنکرگولیدکو سی آئی ڈی سے ہٹاکر بنگلورو ایسٹ ڈیویژن کے ڈی سی پی کاعہدہ دیاگیاہے،عبدالحد کو اے سی بی سے ہٹاکر کے ایس آر ٹی سی کے سیکوریٹی اینڈ ویجلنس کے ڈائریکٹرکے عہدے پر فائزکیاگیاہے۔کوپل کے ایس پی سریدھرکا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف سیول رائٹس انفورسمنٹ کے ایس پی کے عہدےپر فائزکیاگیاہے۔ٹی پی شیوکمار ایس پی بنگلورو ہیڈکواٹر کا تبادلہ ایس پی چامراج نگر کےطو رپرکیاگیاہے۔دیویاساراتھامس کو ڈپٹی ڈائریکٹر پولیس اکادمی میسورو کیلئے تبادلہ کیاگیاہے،جبکہ ڈیکا کشوربابو کو بیدرکے ایس پی کے طو رپر منتخب کیاگیاہے۔اسی طرح سے ارون انکوش گری کو کوپل کے ایس پی کے طورپر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
