آکسیجن کیلئے نیبولائزیشن مشن کافی نہیں ہے،سوشیل میڈیاپر ہورہی جھوٹی ویڈیو وائرل

سلائیڈر نیشنل نیوز

سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہورہاہے جس میں فریدہ آبادکے سرودیا اسپتال کے ڈاکٹر الوک نے لوگوںسے اپیل کی تھی کہ وہ آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر پریشان نہ ہوں اور نہ ہی آکسیجن کو زیادہ قیمت پر خریدیں بلکہ ایک معمولی سا نیبولائزر کے استعمال سے آکسیجن کی قلت کودورکی جاسکتی ہے۔اس ویڈیو کوسوشیل میڈیامیںلوگ دھڑا دھڑشیئر کرتے جارہے ہیں۔دراصل لوگ ایسی ویڈیوز کو یہ سمجھ کرشیئر کرتے ہیںکہ یہ صحیح بات ہے،لیکن اس کے پیچھے سچائیاں کچھ اور ہوتی ہیں۔ڈاکٹر الوک نے اب میڈیکل سائنس میںشدید تنقیدکے بعد ایک جوابی ویڈیو جاری کیاہے جس میں ان کا کہناہے کہ میں نے اس ویڈیومیں جلد بازی کرتے ہوئے یہ کہاہے کہ کوروناکے مریضوںکو آکسیجن سلنڈرکے بجائے نیبولیزیشن مشن ہی کافی ہے،یہ سراسر غلط بات میں نے کہی تھی،بلکہ صحیح بات یہ ہے کہ کوویڈ سے متاثر ہونےو الے مریضوںکو آکسیجن کاسلنڈرہی ضروری ہے۔غورطلب بات یہ ہے کہ نیبولیزیشن کی مشن کااستعمال داوئی کو سانس میں بھانپ کی شکل میں داخل کرنے کیلئے کیاجاتاہے نہ کہ آکسیجن کا اس سے کوئی تعلق ہے۔