سورب:۔ایک موٹربائک کی چوری کا پتہ لگانے کیلئے نکلی پولیس کو12 موٹر بائک چُرانے والاچور آخرمل گیاہے۔یہاں کےچندرونامی شخص نے اپنی گمشدہ موٹربائک کے تعلق سے شکایت درج کروائی تھی،اس تعلق سے آنوٹی پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاتھا،پولیس نے چوری کی بائک کا پتہ لگانے کیلئے جال بچھایاتو اُن کے ہاتھ منجوناتھ اور انیل نامی دو چور ہاتھ لگے۔تحقیقات کے دوران دونوں نے بتایاکہ انہوں نےسورب،ساگر،شکاری،ہیرے کیرور،آڑور اور کمسی تھانے کے حدودمیں بھی موٹربائک چُرائے ہیں۔ان چوروں کے پا س سے12 موٹربائک ضبط کئے گئے ۔اس کارروائی کو انجام دینے والے آنوٹی پولیس تھانے کے پی ایس آئی راجو ریڈی،وٹھل ایم اگاسی،ہیڈکانسٹیبل گریش،قلندر،وجئےکمار،جگدیش سمیت دیگر اہلکاروں کو ایس پی متھون کمارنے شابازی دی ہے۔
