ہاویری:غیر اخلاقی پولیس گری کااور ایک معاملہ،مقدمہ درج7/گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہاویری:۔ضلع کے ہانگل تعلقہ میں 8/ جنوری کو ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے معاملے کو لیکر جہاں سیاست گرم ہےاور اس معاملے کے خلاف پولیس نےکارروائی کی ہے ، وہیں ہانگل تعلقہ میں ہی ایک اور واقعہ پیش تاخیر سے منظرِ عام پر آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق7/جنوری کو ایک مسلم لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنےوالے ایک گروہ کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمقدمہ درج کیا ہے ، بتایا جارہاہےکہ7/جنوری کو ایک لڑکی کو 8/ نوجوانوں نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئےاُس کے ساتھ مارپیٹ کی تھی اور الزام لگایاتھاکہ یہ لڑکی کسی غیر مسلم کے ساتھ سفرکررہی تھی۔پولیس نے لڑکی کے بیان پر معاملہ درج کیاہے اور7/ملزمان کو گرفتارکیاہے۔اس معاملے میں ملوث ایک ملزم مفرور بتایاجارہاہے۔واضح ہوکہ ہانگل میں غیر اخلاقی پولیس گری کرنے والے گروہ کانام ڈی سرکاربتایاجارہاہے اور اس گروہ کے درجنوں نے ڈرگس اور خواتین کے استحصال کے معاملے میں ملوث ہیں۔