لائن سفاری میں مادہ شیرنی کی موت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : تیاروے کوپہ لائن سفاری میںگنے جانے والے شیروں کی تعداد کسی نہ کسی اسباب کی وجہ سے آئے دن کم ہورہی ہے۔ گذشتہ روز ہی لائن سفاری میں مانیا نام کی 10 سالہ مادہ شیرنی کی موت ہوجانے کی خبر ملی ہے۔ چڑیا گھر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شیروں کےآپس میں بھڑ جانے اور لڑائی کی زد میںاس مادہ شیرنی کی موت ہوگئی ہے ۔ لڑائی کے دوران ​​بری طرح زخمی ہوئی شیرنی کا فوری علاج کروایا گیا لیکن علاج کے بے اثر ہو جانے سے اسکی موت ہوچکی تھی۔ اس حادثے کے بعد شیموگہ کے لائن سفاری میں شیروں کی تعداد گھٹ کر 5 رہ گئی ہے۔سال 2011 میں میسور کےچڑیا گھر سے لائے گئے تین شیروںمیں آریہ، مالنی اور مانیا شامل ہیں آریہ کے علاوہ باقی دو مادہ شیرنیوں کی موت ہوچکی ہے۔اس چڑیا گھر میں جہاں تین نر اور تین مادہ شیر موجود تھی ، اس شیرنی کی موت کے بعد اسکی تعداد گھٹ کر5ہو گئی ہے۔ لائن سفاری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مکل چندکا اس بارے میںکہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل نرشیریشونت اور مانیا شیرنی کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اورجانوروں کے درمیان اسطرح کی لڑائی ہوناعام بات ہے۔ لڑائی کے دوران شیروں کو الگ رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جھگڑے میںشیرنی بری طرح زخمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اسکی موت ہوگئی ہے۔