بنگلورو: (انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹک اسمبلی کی دو نشستوں سندگی اور ہنگل پر ضمنی انتخابات کے لیے 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہ معلومات دی۔ یہ دونوں نشستیں سندگی میں جے ڈی (ایس) ایم ایل اے ایم سی منگولی اور ہنگل میں بھارتیہ جنتا پارٹی ایم ایل اے سی ایم اداسی کی موت کے بعد خالی ہیں۔الیکشن کا نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور اس دن سے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے۔ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔ چیف منسٹر بسوراج بومائی نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب کا عمل جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے دونوں سیٹوں پر بی جے پی کی جیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
