شیموگہ :۔ مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر عبد النوید نے آج بیرسٹر الحاج اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پر قاتلانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں بیرسٹر اسدالدین اویسی کی آواز کو دبانا اور ختم کرنا چاہتی ہیں ‘لیکن انھیں جان لینا چاہئے کہ حق کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا ۔اُتنا ہی اُبھرے گی جتنا دبائو گے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو دئے گئے میمورنڈ م میں انہوںنے کہا ہے کہ اسد الدین اویسی صاحب کی مقبولیت سے جہاں بی جے پی اور فرقہ پرست کل تک خوش رہتے تھے ان کی وجہ سے مسلم ووٹوں کا بٹوراہ ہوکر انہیںفائدہ مل رہا ہے ‘وہ لوگ آج اس بات سے پریشان ہیں کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بھاگیہ داری پریورتن مورچہ بناکر صرف مسلم نہیں بلکہ دلت اور پسماندہ طبقات کو ساتھ ان کے کھیل کو گاڑ رہے ہیں ۔شرپسندوں کی آنکھ میںان کی بیباکی اور جراء ت مندی کھٹک رہی ہے جس کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتیں جو قومی سطح پر اقلیتوں اور دلتوں کو خوفزدہ رکھنے کے منصوبے پرپانی پھررہا ہے ۔عبد النوید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر اس حملے کے پس پردہ محرکات کا پتہ لگائے اور عوام کے سامنے لائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اب سارے بھارت میں عوام بیرسٹر اویسی کی حق گوئی کے قائل ہوگئے ہیں اورآنے والے دنوں میں AIMIMاُبھر کرسامنے آئے گی۔اس موقع پر مجیب اللہ،محمد رفیع،عاصم،توصیف احمد وغیرہ موجودتھے۔
