شیموگہ :۔ کرناٹکا میں جاری حجاب کے مسئلے کو قانونی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور بحث و مباحثوں سے اس کا حل نہیں نکل سکتا، ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے بھی اس سمت میں پیش رفت کرتے ہوئے قانونی لڑائی کی تیاری کی ہے ، اس بات کااظہار ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے شیموگہ ضلع کے صدر مزمل انور نے کیا ہے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں جاری پر یس ریلیز میں کہا ہے کہ حجاب کا مسئلہ نہ صرف اڈپی ۔ منگلور میں پیش آرہاہے بلکہ یہ پوری ریاست کا میں وباء کی طرح پھیلا یا جارہاہے ایسے میں قانونی کارروائی کی اشد ضرورت ہے ۔ حجاب کو مسئلہ بناکر اقلیتی طالبات کو پریشان کیا جانے کا معاملہ‘کرناٹک کے آرگند میں مسلم نوجوان کے قتل کے خلاف‘ رائچور میں امبیڈکر کی تصویر کو پرچم کشائی کے موقع پرہٹادینا یہ سب معاملات سنگھ پریوار کی دیوالیہ پن کی نشانیاں ہیں اور اس کی مخالفت کے لئے تمام شہریوں کو آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
