حجاب معاملہ؛ 10 فروری کو ہوگی سہ رکنی ججوں کی بنچ میں سنوائی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

 

حجاب معاملہ؛ 10 فروری کو ہوگی سہ رکنی ججوں کی بنچ میں سنوائی

 

 

کرناٹک میں حجاب کے کیس پر سنوائی کے لئے کرناٹکا ہائی کورٹ میں 3 ججوں کی بنچ تشکیل دی گئی ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتوراج اوستھی، جسٹس قاضی زیب النساء محی الدین اور جسٹس کرشنا دیکشت بنچ میں شامل ہیں ۔ آج دوپہر کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کرشنا دیکشت نے یہ طئے کیا تھا کہ اس معاملے کی سنوائی لارجر بینچ میں ہونی چاہئے اور جلد از جلد ہونی چاہئے ۔ ابھی چیف جسٹس کی قیادت میں سہ رکنی بینچ کی تشکیل پائی گئی ہے۔ حجاب کے معاملے پر کل یعنی دس فروری کی دوپہر کو ڈھائی بجے سنوائی ہوگی۔ اسکے ساتھ ہی اب سب کی نگاہیں کل ہونے والی سنوائی پر ہیں۔