20 /جولائی کوپی یو سی سالِ دوم کے نتائج کا اعلان

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ محکمہ پری یونیورسٹی تعلیم (ڈی پی ای یو) 20 جولائی کو ریاستی بورڈ 12 ویں (دوسرا پی یو) کے نتائج کا اعلان کرے گا۔اس شعبہ کے ڈائریکٹر (محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن بورڈ) آر۔ سنیہل نے کہا کہ طلباء کہاں اور کس پلیٹ فارم پر نتائج کی جانچ کر سکتے ہیں، اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے اس سال پی یو سی سالِ دوم کے امتحان منسوخ کردیا گیا ہے۔ دونوں فریشر اور رپیٹر گزرے ہوئے سمجھے جاتے ہیں۔ طلباء کا اندازہ ان کے ایس ایس ایل (10 ویں) اور پی یو سی سالِ اول کے نشانات (مارکس)کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ دونوں امتحانات کی بنیاد پر 45-45فیصد نمبرات دیئے جائیں گے۔ باقی فیصد نمبرات داخلی تشخیص کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ طلبا کو پی یو سی سالِ اول کے ہر مضمون میں پانچ گریس نمبر بھی دیئے جائیں گے۔ جو امیدوار نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ بعد میں ہونے والے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔