75 سالہ سرکاری اردو اسکول کی تقریب کوجے بی ٹی بابونےبنایایادگار 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بھدراوتی;۔اردو اسکولوں کی ترقی وبقا کے تعلق سے جہاں بڑی بڑی تنظیمیں وادارے لاپرواہ نظرآرہے ہیں،وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اردو اسکولوں کوبچانے کی خاطر نہ صرف جدوجہد کررہے ہیں بلکہ اپنے وقت اور مال کی بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔ایسے لوگوں میں بھدراوتی شہرکے عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ کے صدر ،کانگریس لیڈر ،کے ڈی پی ممبراور سماجی کارکن محمدغوث پیر(جےبی ٹی بابو) نے گذشتہ دنوں یہاں کی سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول اولڈ ٹائون بھدراوتی جوکہ اس علاقے کی قدیم اسکولوں میں شمارہوتی ہے اوریہ اسکول اپنے وجود کے75 سال مکمل کرچکی ہے۔اس اسکول کی75ویں سالگرہ کو یادگاربنانےاوراسکول کو مزید ترقی دینے کے مقصد سے ایک عظیم الشان جلسے کاانعقادکرتے ہوئے حقیقی طورپر اسکول کو یادگاربنایا۔ محمدغوث پیر(جےبی ٹی بابو) جو عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ کے صدربھی ہیں اور مختلف مرحلوں میں خدمات کیلئے جانے جاتے ہیں،انہوں نے اس اسکول کی تقریب کو یادگاربنایا اور نہ صرف جلسے کااہتمام کیاہے بلکہ500 مستحق خواتین کو ملبوسات فراہم کیں، اس کے علاوہ221سے زائد افرادجو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں اعزازسے نوازاہے۔اس کے علاوہ اس علاقے میں تعلیمی خدمات کیلئے اپنا مقام بنانےوالے تین معزز اساتذہ جن میں مصطفیٰ حضرت،فاضل حضرت اورٹیچر آمنہ بی کو تہنیت پیش کی۔
اسکول کی تقریب گذشتہ جمعہ کو منعقد کی گئی تھی،جس میں مقامی رکن اسمبلی بی کے سنگھ میش نے شرکت کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کی ترقی وبقاکی ضرورت محسوس کی او انہوں نے جےبی ٹی بابواور اسکو ل کے ہیڈماسٹر کوکیلہ،سنڈیکیٹ ممبر مصور باشاہ،وظیفہ یاب ٹیچرمنیر باشاہ کی اس خدمت کو بھی سراہا اور اسکول کی ترقی کیلئے ہرممکن تعائون کرنے کی بات کہی۔کسی دورمیں اس اسکول کے اندر طلبا کی تعداد سینکڑوں میں ہواکرتی تھی،لیکن اب محدودہوچکی ہے،اس بنیاد پر محمدغوث پیر(جےبی ٹی بابو)نے اساتذہ سے گذارش کی کہ وہ طلباکی تعداد کو بڑھائیں اور اسکول کی ترقی کیلئے کام کریں۔ محمدغوث پیر(جےبی ٹی بابو)انہوں نے مقامی ساکنوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اس اسکول میں اپنے بچوں کا داخلہ دالوئیں اورکہاکہ آنےوالے دنوں میں اس اسکول میں اردو کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم کلاسس کاانتظام کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے