لاک ڈائون سے قبل :عوام میں بے چینی کا عالم، خریداروں کی بڑی بھیڑ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔لاک ڈاؤن کیلئےمحض کچھ گھنٹے پہلےشہر میں بڑے پیمانے پر عوامی ہجوم اورچہل پہل بڑھتا ہوا دکھائی دیا ہے۔ شہر کی بیشتر تمام سڑکوں پر ٹرافک زیادہ ہی ہے۔لوگ صبح سےلاک ڈائون ہونے والاہے اس خوف سےضروری سامان اور غیر ضروری سامان کی خریداری میںایسے مشغول ہیںکہ جیسے کہ دوبارہ دکانیں ہی نہیں کھلیںگی۔ حالانکہ حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران ہر دن صبح6 سے 10 بجے تک ضروریات کی چیزوں کو خریداری کرنے کا موقع دیا گیا ہے ۔آج صبح سے ہی بڑی بڑی ٹیکسٹائل سنٹرس اور سونے چاندی کی دکانوں کے علاوہ بقیہ تمام چھوٹی موٹی دکانیں کھلی رہیں۔ شراب خانوں میں بھی قطاریں لگی ہوئی تھی ۔اس کے علاوہ تعمیراتی اشیاء کے سامان کی دکانیں ،ٹیلرنگ شاپس، بیوٹی پارلر، الیکٹرانکس شاپس، بیکری، مالس، بھی کھلے ہوئے ہیں۔ پہلے ہی ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس نے عوام کو آگاہ کردیا ہےکہ شام 6 کے بعدسے بلا وجہ باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں۔ مقدمات اورجرمانے وصول کریں،28 اپریل کی صبح 6 بجے سے شام 10 بجے تک ہی لوگوں کو ضروریات کی چیزوں کا انتظام کرلینے کا موقع دیا گیا ہے۔ بعدازاں کسی کو بھی سڑکوں پر گھومنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ایس پی نے ضلع کی عوام سے سفارش کی ہے کہ وہ حکومت کے رہنمائی خطوط پر پابندی کریں، بنا بھولے،ماسک اور سوشیل ڈیسٹینسگ کا خیال رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں ،جیسی دیگر اقدامات پر پابندی کریں۔