شیموگہ :۔ڈی ڈی چندناواہنی شیموگہ ڈسٹرکٹ رپورٹرکے اے ناگیش کی موت آج شہر کے پریس ٹرسٹ میں تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میںپریس ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ نے صدارت کی اورنشست میں رپورٹرناگیش کیلئے خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر صحافی شیموگہ نندن، جیسو داس، پدمنابھا، ہالاسو امی آر ایس، پی سی ناگراج ، سپندنا چندرو، راجیش کامت، کرن کانکاری، بھرتیش، شیوانند، عتیق احمد، عالم ، بسواراجو، ششی دھر، رگھو، چنو اور ساونت موجودتھے ۔اسی نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ شیموگہ میں کام کرنے والے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائےا ور اس فنڈ کے ذریعہ مشکلات میں متاثر ہونے والے صحافیوں کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
